جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یوکرین بحران،سعودی شہریوں کوسفارت خانہ سے رابطے اورفوری انخلا کی ہدایت

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)یوکرین کے محاذ پر کشیدگی میں کمی کے لئے امریکا اور روس کے صدور کیدرمیان ٹیلیفونک رابطہ دھمکیوں میں بدل گیا، امریکی اور فرانسیسی صدور کی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین پر حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا، امریکی اور روسی صدور نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں

،جوبائیڈن نے اس موقع پر کہاکہ یوکرین پر حملہ کیا تو روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی روسی صدر کو یوکرین پر حملے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ، فرانسیسی صدر نے بھی پیوٹن کو فون کر کے جنگ کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا، روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی صورت میں یورپ کے سخت رد عمل کا بتا دیا۔کئی ممالک نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی، امریکا نے یوکرینی سفارتخانے سے نان ایمرجنسی سٹاف کو لوٹنے کی ہدایت کردی، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ سرحد پر مسلسل روسی فوج میں اضافے سے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ۔روس نے کہاکہ بے بنیاد پروپیگنڈے کے باعث یوکرین میں روسی ملازمین کے خلاف اشتعال انگیزی کا خدشہ ہے جس پر سفارتخانے میں عملے کی تعداد کم کردی ۔برطانوی وزارت دفاع نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی طرح یوکرین سے شہریوں کو نکالنے برطانوی افواج نہیں آئیں گی، نیدرلینڈز نے یوکرین کے لیے پروازیں بند کر دیں، جرمنی،آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ،کویت اور لتھوانیا نے بھی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔روسی افواج کی مختلف محاذوں پر جنگی مشقیں جاری ہیں، بیلاروس کے جنوبی علاقے میں بری افواج نے جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، ادھر کریل جزائر کے قریب روسی آبدوز نے امریکی آبدوز کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔بحیرہ اسود میں کریمیا کے ساحل کے قریب ماسکو کے 30 جنگی جہازوں نے ملٹری ایکسرسائز کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…