بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

مڈغاسکر میں سمندری طوفان سے تباہی، چھ افراد ہلاک،48ہزار بے گھر

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹاناناریوو(این این آئی)افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک اور سمندری طوفان سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ سمندری طوفان بٹسیرائی سے مڈغاسکر کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان سے قبل موسلا دھار بارش ہوئی اور 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی

رفتار سے ہوائیں چلیں، جس کافی نقصانات ہوئے۔ ساحلی علاقوں سے 48 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں تیزہوائوں، بارشوں اور سیلاب سے متعدد عمارتیں گرگئیں۔ جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔سمندری طوفان سے نوزی واریکا نامی قصبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور یہ قصبہ اطراف کے علاقوں سے کٹ کر رہ گیا ۔ یاد رہے کہ مڈغاسکر میں دو ہفتے پہلے سمندری طوفان اینا سے 55 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے تھے۔سمندری طوفان نے مڈغاسکر میں تباہی مچانے کے بعد براعظم افریقہ کے مشرق میں واقع ممالک موزمبیق اور ملاوی کا رخ کرلیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…