جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

طائف کا سادہ گائوں بیش قیمت تاریخی مقام سیاحوں کی جنت بن گیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طائف (این این آئی)طائف گورنری کے جنوب واقع وادی السیاییل میں ایک ایسا گائوں موجود ہے جو سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتا ہے۔ مقامی سطح پر اس گائوں کو الکلدا کا نام دیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنی سعید کے علاقے میں الکلدا سب سے اہم اور بڑے آثار قدیمہ کے گائوں میں سے ایک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا نام کلدہ قبیلے کی نسبت رکھا گیا۔

یہاں پر پہلا شخص جس نے رہائش اختیار کی کا نام خلدون ابن کلدہ بتایا جاتا ہے۔ خلدون بن کلدہ ایک حاذق اور ماہر طبیب تھے اور ان کا شہرہ دور دور تک تھا۔الکلدہ گائوں وادی السائل کے وسط میں ان کے نام سے منسوب ایک پہاڑ پر واقع ہے۔ اس گائوں کی پہچان الصما پتھر سے تیار کی گئی منفرد نوعیت کی عمارتیں ہیں جو فن تعمیر کا منفرد شاہ کار ہیں۔ اس گائوں میں دو دفاعی قلعے ہیں۔ گائوں کے وسط میں مسجد ہے۔ ایک کھلا میدان ہے جسے میلوں ٹھیلوں اور قومی اجتماعی تقریبا کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ وادی السیاییل کے اس گاں نے اس دور میں بھی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال قائم کی جو بنی سعید کے پہاڑوں پرموجود دوسرے علاقوں تک پھیل گیا۔ اس کی عمارتوں کی قربت منفرد انداز میں اس گائوں کے لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتی تھی۔ مکانوں کو رہائش گاہوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اناج اور کھانے کی دکانیں، اور جلسوں کے لیے مرکزی ہال اور دو مرکزی داخلی راستے، جن میں سے ایک کو بالائی سبیل اور نچلے کو زیریں سبیل کہا جاتا تھا۔باہر سے گائوں اونچے لمبے پہاڑی سلسلے سے گھرا ہوا ہے۔ اس کی وادیوں میں انگور کے باغات اور آڑو، قدرتی درختوں جیسے سدر، ببول اور جونیپر کے خوبصورت درخت موجود ہیں۔ اس کے دفاعی قلعے بھی اس کے دفاع کے ساتھ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…