پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کے انعقاد پر معافی مانگ لی

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے باوجود اپنے گھر پر تقریب کے انعقاد پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو ٹھیک کردیں گے۔خبر رساں ایجن سی رائٹرز کے مطابق سینئر سرکاری ملازم سو گرے نے لاک ڈاؤن کے باوجود بورس جانسن کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزیراعظم کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حکومتی اقدامات کی

وضاحت پیش کرنا مشکل ہوتا ہے۔جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معذرت کرنا چاہتا ہوں، میں ان چیزوں کے لیے معذرت خواہ ہوں جو درست نہیں ہیں اور جس انداز میں اس معاملے کو حل کیا گیا اس پر بھی معافی کا طلبگار ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنقید سے سیکھنا ہو گا اور ہم ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنے اقدامات کے حوالے سے تبدیلیاں کریں گے، ہم اس معاملے کو حل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہ مسئلہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہم کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جانسن کی رہائش گاہ پر ہونے والے کچھ پروگرام نہیں ہونے چاہیے تھے اور اس واقعے کو قیادت اور فیصلہ سازی کی سنگین ناکامی سے تعبیر کیا گیا ہے۔سینئر سرکاری ملازم سو گرے نے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے کچھ رویوں کی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ابھی تک پولیس تحقیقات کی وجہ سے رپورٹس کے کچھ حصے شائع نہیں کیے گئے۔مذکورہ رپورٹس میں ان افواہوں کا ذکر کیا گیا جن کے مطابق کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بھرپور شراب نوشی کی اور ڈانس کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ پر شراب کا کثرت سے استعمال نامناسب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وبا عروج پر تھی اور حکومت عوام کو سخت کووڈ پروٹوکولز عمل کرنے کی ہدایت کررہی تھی تو اس دوران ان تقریبات میں شریک کچھ حکومتی اراکین کے رویے کی توجیہہ پیش نہیں کی جا سکتی۔سو گرے کو اس سلسلے میں ایک درجن سے زائد تقریبات کی تفتیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…