انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے میڈیا کو تنبیہ کردی ہے کہ اگر ملکی اقدار کو نقصان پہنچانے والا مواد شائع کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔میڈیرپورٹس کے مطابق ترک صدر نے میڈیا کے مواد کی وضاحت نہیں کی لیکن کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہونے والی ظاہری یا خفیہ سرگرمیوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ یہ سرگرمیاں ترکی کے قومی تشخص، خاندانی اور سماجی اسٹرکچر کو متاثر کر رہی ہیں۔