جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکی بحریہ نے ایران کا دھماکا خیزموادلے جانے والا جہازروک لیا

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آٗی)امریکی بحریہ نے 40 ٹن کھاد لے جانے والے ایک جہاز کوبین الاقوامی پانیوں میں روک لیا ہے۔اس کھاد کو دھماکا خیزمواد کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس جہاز کو ایران سے اسی بحری راستے سے لے جایا جارہا تھا جو اس سے قبل یمن میں ایران کی

حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ہتھیار اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے جہازپر سوار ہوکر اس کی مکمل تلاشی لی ہے۔اسی جہاز کو گذشتہ سال ہزاروں ہتھیار لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور منگل کے روز خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں میں جہاز کو روکنے کے بعد اسے یمن کے ساحلی محافظوں کے حوالے کردیا گیا تھا۔ایک امریکی گائیڈڈ میزائل جنگی جہازاور گشت کرنے والے جہاز نے ایران سے نقل وحمل کرنے والیاس بے ریاست بحری جہاز کوروکا تھا۔ بحرین میں موجود امریکا کے پانچویں بحری بیڑے نے کہا کہ تاریخی طور پر یمن میں حوثیوں کو ہتھیاروں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والے راستے پریہ جہاز سفر کررہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے جہاز سے 40 ٹن یوریا کھاد برآمد کی ہے۔یہ زرعی مقاصد کے استعمال کے لیے ایک کیمیائی مرکب ہے مگراس کودھماکا خیز مواد کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…