جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں شدید برف باری،تبوک میں الرٹ جاری

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے علاقے تبوک میں شہری دفاع کے زیراہتمام محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آنے والے چند دنوں کے دوران تبوک اور اس کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ شہری دفاع کا محکمہ برفانی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ تیز ہوائوں سے پہلے گرج چمک کے طوفان کی توقعات ہیں۔ تبوک سمیت کئی علاقوں کے کچھ حصوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جبل اللوز اور علقان کی بلندیوں پر برف باری ہوئی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز نے برف باری کی تصدیق کی اور مزید بارشوں اور برف باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔اسی حوالے سے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹرپرایک پوسٹ میں توقع ظاہر کی کہ شمالی سعودی عرب کے کچھ حصوں، الجوف، تبوک کے پہاڑی علاقوں اور مدینہ منورہ کے شمال میں برف باری کا امکان ہے۔ یہ برف باری مشرق وسطی میں مشرقی بحیرہ روم کو متاثر کرنے والے قطبی سرد ہوائوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے خبر دار کیا کہ سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں سردی کی لہر میں شدت آئے گی اور ہفتے کے آخرمیں سردی اپنے عروج پر پہنچے گی۔اللوز پہاڑوں پر بارش کے ساتھ برف باری ہوئی ۔ یہ ایک موسمی رجحان میں جو تبوک کے شمالی علاقوں کو ہر سال ایسے اوقات میں سفید برف سے سجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…