واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے افغانستان کیلئے 308 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہاکہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان کو مزید 308 ملین ڈالر انسانی امداد فراہم کرے گی، افغانستان کیلئے اکتوبر کے بعد سے امریکا کی مجموعی امداد 782 ملین ڈالر ہوجائے گی۔
امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی دس لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔حکام کے مطابق نئی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی۔امداد کے ذریعے رہائش، صحت، سردی سے بچا، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کا سامان مہیا کیا جائے گا۔