بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی بندرگاہ یمن میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا اہم ذریعہ ہے،اقوام متحدہ

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک مجوزہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایران اپنی ایک بندرگاہ کے ذریعے یمن اور دیگرمقامات پر ہزاروں ہتھیار برآمد کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی خفیہ رپورٹ کے مسودے میں بتایا گیا کہ امریکی بحریہ نے

بحیرہ عرب میں ہزاروں راکٹ لانچر، مشین گنیں، اسنائپررائفلیں اور دیگرہتھیارپکڑے ہیں۔وہ لکڑی کی کشتیوں اورزمینی نقل وحمل کے ذریعے یمن کواسمگل کیے جارہے تھے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار روس، چین اور ایران میں بنائے گئے تھے اور انھیں بحیرہ عمان پرواقع ایرانی بندرگاہ جاسک سے اسمگل کیا گیا تھا۔ امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ جاسک کوکچھ عرصہ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی روانگی کے مقام کے طورپراستعمال کیا جاتارہا ہے لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ بندرگاہ سے منسلک مخصوص ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں پہلا تفصیلی ثبوت فراہم کرتی ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گذشتہ ماہِ دسمبر میں ہی امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں دوجہازوں سے ایرانی ہتھیاروں کی دوبڑی کھیپیں قبضے میں لی تھیں۔انھیں ایران کے پاسداران انقلاب یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجنے کا ارادہ رکھتے تھے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…