پیرس (این این آئی )فرانس نے امریکاکوکووِڈ19کی اپنی سرخ سفری فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا سے بغیرویکسین لگوائے فرانس میں آنے والے افراد کو 10 دن تک قرنطینہ کرناپڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا سے فرانس میں آنے والے ایسے افراد کے لیے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جنھوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔البتہ انھیں اپنی پرواز میں سوارہونے سے پہلے اب بھی کروناوائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔
امریکا میں اومیکرون متغیر کی وجہ سے کرونا وائرس کے روزانہ اوسطا تین لاکھ نئے کیسوں کا اضافہ ہورہا ہے۔فرانس کی مذکورہ فہرست میں امریکا کے علاوہ روس، افغانستان، بیلاروس اور سربیا جیسے ممالک شامل ہیں۔فرانس میں بھی حالیہ دنوں میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چارروز کے دوران میں روزانہ دولاکھ کے لگ بھگ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔