جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قوم پرستوں کا غصہ، فرانسیسی یادگاری مقام سے یورپی پرچم اتار دیا گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی )فرانسیسی حکام نے دائیں بازو کے طبقے کی جانب سے شدید تنقید کے بعد پیرس میں واقع آرک ڈے ٹریومپف نامی معروف یادگاری مقام سے یورپی یونین کا پرچم ہٹا دیا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق پیرس کے مرکز میں آرک ڈے ٹریومپف پر عارضی طور پر

یورپی یونین کا پرچم نصب کیا گیا ۔ دائیں بازو کی جانب سے اس پرچم کی تنصیب پر صدر امانویل ماکروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ماکروں فرانسیسی شناخت مٹا رہے ہیں۔نئے سال کے آغاز پر فرانس کے لیے جنگوں میں اپنی جانیں کھو دینے والوں کی یاد سے منسوب آرک ڈے ٹریومپف پر یورپی یونین کا ایک بہت بڑا پرچم عارضی طور پر نصب کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ اگلے چھ ماہ کے لیے یورپی کونسل کی سربراہی فرانس کو ملنا تھی، جو یکم جنوری سے فرانس کے پاس آئی ہے۔دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کی رہنما اور سابقہ انتخابات میں صدر ماکروں کی اہم ترین حریف مارین لے پین نے یورپی یونین کے پرچم کو ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ انتظامی امور سے متعلق اعلی ترین فرانسیسی عدالت سے رجوع کریں گی۔ادھر صدارتی دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی یونین کے پرچم کو ہٹایا جانا پہلے سے طے شدہ تھا۔ صدارتی دفتر کے مطابق مختلف مقامات پر کئی روز سے نیلی روشنیوں سے چراغاں کے برخلاف یادگاری مقام پر یورپی پرچم کی تنصیب فقط دو روز کے لیے طے تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…