جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کا مستعفی ہونے کا اعلان

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کئی ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد سامنے آیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کی صبح سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں حمدوک نے بتایا کہ انہوں نے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ حمدوک کا کہنا تھا کہ

انہوں نے سوڈان کو المیے کے گڑھے میں لڑھکنے کے خطرے سے بچانے کی کوشش کی۔وزیر اعظم کے مطابق مکالمہ ہی ایک جمہوری شہری تبدیلی کی سمت تکمیل پر موافقت کا حل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سوڈان میں سب سے بڑا بحران سیاسی بحران ہے اور قریب ہے کہ یہ جامع بحران بن جائے گا۔حمدوک نے واضح کیا کہ عوامی انقلاب اپنے مقصد کی سمت گامزن ہے اور فتح ایک حتمی امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے دو سال سے زیادہ عرصے تک اپنے وطن کی خدمت کا شرف حاصل کیا۔حمدوک نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ سوڈان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری قائم کریں۔ سوڈان میں وسائل کی کمی نہیں اور اسے عطیات پر زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ مسلح افواج ہی عوام کی طاقت ہیں جو ان کے امن اور ملک کی اراضی کی خود مختاری کا تحفظ کرتی ہیں۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نومبر میں طے پانے والا سیاسی معاہدہ تمام فریقوں کو بات چیت کی میز پر لانے کی ایک کوشش تھی۔ انہوں نے باور کرایا کہ وزارت عظمی کے منصب کے لیے نامزدگی سیاسی موافقت کے بعد قبول کی تھی۔ عبوری حکومت کو بڑے چیلنجوں کا سامنا رہا۔ ان میں اہم ترین بین الاقوامی طور پر تنہا ہونا اور قرضے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…