بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب، منی لانڈرنگ کے چھ ملزمان کو 31سال قید،152ملین جرمانہ

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ 6 مدعا علیہان کو منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کو 31 سال قید، رقوم ضبط کرنے اور 152 ملین ریال سے

زائد جرمانے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجی گئی رقم کی کل مالیت کے مساوی ہے۔ذرائع نے وضاحت کی کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ شہری، تجارتی اداروں،فرنیچر سازی ، پھولوں کے لیے خصوصی کمپنیوں اور متعدد جعلی اداروں کے مالکان نے 10,000 ریال کی ماہانہ فیس کے عوض اپنے بینک اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ان غیر قانونی رقوم کو سعودی عرب سے باہر منتقل کرنے کا کا تجارتی سرگرمی کی چھتری تلے جعلی کمپنیوں کے ذریعے کیا جاتا تھا جو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے آرٹیکل 2 کے مطابق ایک مجرمانہ فعل ہے۔عدالت نے ملزمان کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ملزمان قید کی مدت کے برابر بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے جب کہ غیرملکی ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…