منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مصر میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج،تعلیمی ادارے بند

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) مصر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برف باری اور اور خراب موسم سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ تعلیمی ادارے بند، ٹریفک معطل اور بنرگاہوں پر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے شمال میں اسکندریہ گورنری میں شدید برف باری ہوئی

جس نے شہر کی سڑکوں کو ڈھانپ لیا جب کہ دقہلیہ، کفر الشیخ، دمیاط، بحیرہ، شرقیہ اور قلیوبیہ کی گورنری موسلا دھار بارش کی زد میں آگئیں۔حکام نے سڑکوں سے پانی پمپ کرنے اور برف ہٹانے کے لیے سیکڑوں کاریں اور آلات بھیجے۔ شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ غیرضروری طورپر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔برف باری کے باعث قاہرہ، الجیزا، اسکندریہ، قلیوبیہ، دمیاط، کفر الشیخ، دقہلیہ، مینوفیہ اور مطروح میں اسکول بند کردیے گئے۔اسی سیاق و سباق میں اسکندریہ پورٹ اتھارٹی نے موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک جنرل اتھارٹی آف اسکندریہ اور دخیلہ بندرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ۔ بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کی جنرل اتھارٹی نے شرم الشیخ سمندری بندرگاہ کو خراب موسم کی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…