منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب،20ملین ریال میں اونٹ کو کرائے پر دینے کی سب سے بڑی ڈیل

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن حثلین نے ٹویٹر پر اپنے اکاونٹ کے ذریعے اونٹوں کو اجرت پر دینے کے تاریخی معاہدے کے بارے میں انکشاف کیا ہے اورکہاہے کہ آج کا دن اس لفظ کے(اونٹوں کی دنیا)کے حوالے سے

تمام معنی میں ایک تاریخی دن ہے۔ عبداللہ بن عودہ نے اپنا اونٹ 48 گھنٹوں کے لیے اجرت پر دیا۔ انہوں نے انجینیر عبداللہ الدبوس سے اونٹ کے کرائے کی مد میں 20 ملین ریال کی رقم وصول کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابن حثلین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں عبداللہ بن عودہ اور عبداللہ الدبوس کے درمیان بیس ملین ڈالر کے معاہدے کی تکمیل اور بن عودہ کی جانب سے چیک کی وصولی کو دکھایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرہم اونٹوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھیں تو یہ معاشی فہرست میں نہیں آتے۔ ہم انہیں نہ تو کرائے پر دیتے ہیں اور نہ ہی بیچتے ہیں۔ ہمیں اونٹوں کے بارے میں اپنا نظریہ بدلنا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ تمام مالکان عبداللہ بن عودہ کی مثال پر عمل کریں گے۔عبداللہ بن عودہ نے 20 ملین ریال کی رقم میں دق اور جل کے تمام سنگلز کرائے پر دینے کا اعلان کیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…