منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بوسٹر خوراک کی مدت کم کرکے تین ماہ کردی گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹراور اس کے آگاہی پلیٹ فارم ’’لائیو ود ہیلتھ‘‘پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے

بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوزمہم کا آغاز کیا۔یہ قدم ابھرتے ہوئے کروناوائرس کے خلاف آگاہی مہم کے تسلسل کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جسے وزارت صحت نے وائرس کے پھیلا ئوکے آغاز سے ہی کرونا کی روک تھام کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو آگاہ کرنا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…