جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان نے امریکا اور دیگر سابق حریف ممالک سے تعلقات کی خواہش ظاہر کردی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی ) افغانستان کے نئے طالبان حکمران نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم کے سازگار ماحول اور ملازمت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بتایا کہ طالبان حکومت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے اور اس کا امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے واشنگٹن اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ 10 ارب ڈالر

سے زیادہ کے فنڈز جاری کریں جو 15 اگست کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد منجمد کر دیے گئے تھے۔وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، افغانستان کو غیر مستحکم بنانا یا کمزور افغان حکومت کا ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں سابق حکومت کے معاونین، ملازمین بھی شامل ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان اب بدل چکے ہیں، ہم نے انتظامیہ اور سیاست میں قوم اور دنیا کے ساتھ بات چیت میں ترقی کی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم مزید تجربہ حاصل کریں گے اور ترقی کریں گے۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان کی نئی حکومت کے تحت ملک کے 34 صوبوں میں سے 10 میں سے 12ویں جماعت تک لڑکیاں اسکول جا رہی ہیں، پرائیویٹ اسکول اور یونیورسٹیاں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہی ہیں اور 100 فیصد خواتین جو پہلے صحت کے شعبے میں کام کر چکی ہیں واپس آ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اصولی طور پر خواتین کی قومی دھارے میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ طالبان نے اپنے مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا اس کے بجائے عام معافی کا اعلان کیا اور کچھ تحفظ فراہم کیا۔امیر خان متقی نے کہا کہ پچھلی حکومت کے رہنما کابل میں بغیر کسی خطرے کے رہتے ہیں حالانکہ اکثریت بھاگ چکی ہے۔وزیر خارجہ نے امریکا یا دیگر کسی ملک جاننے والے کے خواہش مند افراد کے تناظر میں غربت اور خوف کی بجائے اپنے ہی ملک میں بہتر زندگی گزارنے پر زور دیا کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے اپنے اقتدار کے پہلے مہینوں میں غلطیاں کی ہیں اور وہ مزید اصلاحات کے لیے کام کریں گے جس سے قوم کو فائدہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے غلطیوں یا ممکنہ اصلاحات کی وضاحت نہیں کی۔امیر خان متقی نے امریکی میرین جنرل فرینک میک کینزی کے ان تبصروں کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگست کے آخر میں امریکی افواج کے جانے کے بعد سے افغانستان میں القاعدہ کے اندر شدت پسند گروپ کا اثر بڑا ہے۔جنرل میک کینزی مشرق وسطی میں واشنگٹن کے اعلی فوجی کمانڈر ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان نے اگست کے آخر میں ختم ہونے والے انخلا کے آخری مرحلے کے دوران امریکی اور نیٹو افواج پر حملہ نہ کرنے کے وعدے کے ساتھ اس وعدے پر قائم ہیں۔انہوں نے امریکا اور امریکی قوم کو مخاطب کرکے کہا کہآپ ایک عظیم اور بڑی قوم ہیں اور آپ کے پاس اتنا صبر اور بڑا دل ہونا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کی بنیاد پر افغانستان کے بارے میں پالیسیاں بنانے کی جرات کر سکیں اور اختلافات کو ختم کریں، فاصلے کم کریں اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا انتخاب کریں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…