منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی جوہری معاہدے پر امریکا اور اسرائیل میں اختلافات کا انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں ایک امریکی سرکاری ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے واشنگٹن کے دورے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے متعلق تجاویز کے حوالے سے شدید اختلافات سامنے آئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ذمے دار نے بتایاکہ اختلافات کا محور واشنگٹن کا ان منظرناموں کو مسترد کرنا تھا جو ملاقاتوں کے دوران میں پیش کیے گئے۔ ساتھ ہی اس بات پر توجہ مرکوز رہی کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو جلد از جلد نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے ایک سنجیدہ عسکری منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ذمے دار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وفد نے ویانا مذاکرات میں شریک امریکی ٹیم پر الزام عائد کیا کہ اس نے بنا کسی عوض کے ایرانی جانب کو رعائتیں پیش کر دیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس امریکی ذمے دار نے واضح کیا کہ امریکی اور اسرائیلی مواقف میں عدم موافقت کا یہ مطلب نہیں کہ واشنگٹن اسرائیل کی سیکورٹی کا پابند نہیں۔ البتہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتطامیہ کے ذریعے اسرائیل کو یہ سخت پیغام پہنچا دیا ہے کہ تل ابیب کی جانب سے تہران کے خلاف کوئی بھی یک طرفہ فوجی کارروائی خطرناک ہو گی۔بینی گینٹز اور ڈیوڈ بارنیا نے گذشتہ ہفتے امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان)، سی آئی اے اور امریکی وزارت خارجہ میں ذمے داران کے ساتھ ایرانی جوہری معاملے پر بات چیت کی۔واضح رہے کہ ایران اس وقت ویانا میں اپنے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…