جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسکینڈلز سامنے آنے کے بعدبرطانوی وزیراعظم اور ان کی پارٹی کی حمایت میں کمی

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی حکمراں سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے لیے عوامی حمایت کا تناسب کم ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کمی پارٹی سے متعلق سلسلہ وار اسکینڈلوں کے بعد سامنے آئی ۔ رائے دہندگان کی اکثریت یہ سمجھتی ہے

کہ اب وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔مذکورہ سروے اوپنیئم انسٹی ٹیوٹ نے آبزروراخبار کے لیے کرایا۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتوں میں جانسن کو متعدد محاذوں پر تنقید کا سامنا رہا۔ ان امور میں ڈاننگ اسٹریٹ پر اپنی قیام گاہ کی تجدید کے لیے فنڈنگ اور کابل سے پالتو جانوروں کو نکالنے کے واسطے مداخلت کا دعوی شامل ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ نقصان ان رپورٹوں نے پہنچایا جن میں کہا گیا کہ 2020 میں کرسمس کے موقع پر لاک ڈائون میں ڈائوننگ اسٹریٹ کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جب کہ اس نوعیت کی تقاریب پر مکمل پابندی عائد تھی۔سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کی حمایت کم ہو کر 32% تک آ گئی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی لیبر پارٹی کی تائید کا تناسب 41فیصد تک بڑھ گیا ہے۔اسی طرح وزیر اعظم بورس جانسن کی ذاتی حمایت بھی انتخابات کے بعد سے نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سروے کے مطابق 57% رائے دہندگان سمجھتے ہیں کہ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ دو ہفتے قبل اس رائے کے حامل ووٹرز کا تناسب 48% تھا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…