منامہ(این این آئی ) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطاب میں کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ہم مسئلہ کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا
تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں اور ہم امریکا کو ہر صورت محفوظ رکھیں گے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اتحادی ممالک ہمارے ساتھ کس حد تک کھڑے ہیں، جو کچھ ہم کرسکتے ہیں اس میں وہ کتنا ساتھ دیں گے جب کہ ہمارے دوست اور دشمن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ امریکا جب اور جہاں چاہے فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرسکتا ہے۔