جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سربراہ پینٹا گون کاکاامریکا کے مشرقِ اوسط میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی )امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے مشرقِ اوسط میں اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ چین کے مقابلے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کے باوجود صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ خطے کی سکیورٹی کے لیے پرعزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس میں لائیڈ آسٹن نے اپنی تقریرمیں خطے اورعالمی سطح پرپائی جانے والی اس تشویش کا اعتراف کیا کہ امریکا صرف چین کے چیلنج پرتوجہ مرکوزکررہا ہے۔آسٹن نے کہا کہ مشرقِ اوسط میں سلامتی کے حوالے سے امریکاکاعزم پختہ ،مضبوط اور یقینی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ وہ 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بھی کام کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔اگرایران سنجیدگی سے مذاکرات پر آمادہ نہیں تو پھر ہم امریکاکومحفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اختیارات پرغورکریں گے۔پینٹاگون کے سربراہ نے کہا کہ امریکا جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے29 نومبر سے ویانا میں شروع ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں نیک نیتی سے شرکت کرے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ایران کے اقدامات حوصلہ افزا نہیں رہے ہیں،بالخصوص ایران نے جوہری پروگرام میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…