اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امیریکن ایئر لائنز کی نیو یارک سے دہلی کی نان اسٹاپ فلائٹ دوبارہ شروع

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امیریکن ایئر لائنز نے بھارت کے لیے اپنی نان اسٹاپ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایئر لائنز نے یہ اقدام بھارت کے لیے ایک دہائی تک معطل رہنے والی اپنی فلائٹس کو دوبارہ سے بحال کرتے ہوئے کیا ۔امریکی ایئر لائنز کی

طرف سے کہا گیا کہ اس نے یہ فیصلہ دنیا بھر سے امریکا کا سفر کرنے والے خواہشمندوں کی ایک بڑی تعداد کی دوبارہ سے امریکا کی طرف توجہ کی وجہ سے کیا۔ای ایم ای اے سیلز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹوم لیٹگ نے بھارت کے لیے امیریکن ایئر لائنز کی نان اسٹاپ فلائٹس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ہاں سفری مانگ کی واپسی کے ساتھ ہم اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے بھارت سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ٹوم لیٹگ نے کورونا وبا کے پھیلائو سے اب تک سفری مشکلات کا سامنا کرنے والے مسافروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بہت سے مسافر واقعی نان اسٹاپ پروازوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان سفر کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…