جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت ،گائے کے گوبر سے ملکی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے‘ بھارتی حکومت

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدھیا پردیش(این این آئی)انڈین ریاست مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا ہے کہ گائے، اس کے گوبر اور پیشاب سے ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔بھارتی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایک تقریب میں کہا کہ حکومت نے گائے کے لیے پناہ گاہیں تیار کی ہیں

تاہم لوگوں کو بھی کچھ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم چاہیں تو گائے، اس کے گوبر اور پیشاب سے ملک کی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ حکومت نے لکڑی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے تختے تیار کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر ریسرچ کر کے بتائیں کہ گائے کے فضلے کو کس طرح چھوٹے کسانوں کے کاروبار کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔انڈیا میں گائے اور اس سے نکلنے والی ہر چیز کو ’مقدس‘ سمجھا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں انڈیا کے ایک گاؤں میں گوبر میلہ منعقد کیا گیا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ گوبر سے ان کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دور دراز انڈین شہروں سے ہر سال لوگ اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔اس میلے میں شریک ایک کسان مہیش نے بتایا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا علاج ہو جائے گا۔کچھ ہندو مانتے ہیں کہ گائے اور اس کے اندر سے نکلی ہر چیز مقدس اور صاف ہے۔انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے گائے کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ہیں اور بہت سی انڈین ریاستوں میں اسے ذبح کرنے پر پابندی ہے۔مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ اراکین یہاں تک کہتے ہیں کہ گائے کے پیشاب میں کورونا وائرس کا بھی علاج چھپا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…