اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترک صدر کے گھر کی تصویر بنانے پر غیر ملکی جوڑا گرفتار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول( آن لائن ) ترک صدر کے گھر کی تصویر بنانے پر غیر ملکی جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیلی وزرات خارجہ نے جوڑے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ایک جوڑے کو حساس مقام کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا ۔گیا ہے۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق اس اسرائیلی جوڑے کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ انہیں جمعہ بارہ نومبر کو ایک ترک عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ان پر سیاسی و فوجی جاسوسی کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔حکام نے جوڑے کے ساتھ ایک مقامی ترک باشندے کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ انہیں ایک مقامی ٹیلی وژن اور ریڈیو نیٹ ورک کے ایک ملازم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔نشاندہی کرنے والے کے مطابق اس جوڑے نے تصویر ایک ٹاور میں واقع ریستوران سے بنائی تھی۔ جس مکان کی یہ جوڑا تصویر لے رہا تھا وہ استنبول میں واقع ہے۔ترکی میں عمومی طور پر عسکری اور سیکورٹی مقامات کی تصاویر لینے کی ممانعت ہے اور ایسا کرنے سے قبل مجاز حکام سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…