اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے، محمد بن سلمان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ ایک کال کے دوران چیلنجز کا سامنا کرنے میں عراق اور اس کے عوام کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے الکاظمی سے بات کرتے ہوئے ان پر ہونے والے ڈرون حملے کی

شدید مذمت کی۔فون کے دوران سعودی ولی عہد نے بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد عراقی وزیر اعظم کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔دوسری طرف عراقی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی پر مبنی برادرانہ جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد ے جذبات دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…