جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بائیڈن نے ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی میں مزید ایک سال توسیع کر دی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حکومت کے خلاف قومی ایمرجنسی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے تعلقات ابھی تک بحال نہیں ہوئے اور ایران کی جانب ایمرجنسی کی حالت سے نمٹنے کے لیے نومبر 1979 سے شروع ہونے والا عمل جاری رہے گا۔وائٹ ہائوس کے

بیان میں ایگزیکٹو آرڈر 12170 کا حوالہ دیا گیا جو پہلی بار 14 نومبر 1979 کو جاری کیا گیا تھا۔یہ ایگزیکٹو آرڈر سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی صدارت کے دوران اور تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے 10 دن بعد جاری کیا گیا تھا۔ یہ قبضہ 4 نومبر 1979 کو خمینی سے تعلق رکھنے والے طلباکے گروپ کی طرف سے کیا گیا۔اس ایگزیکٹو آرڈر کو تمام ریپبلکن اور ڈیموکریٹک صدور نے ایران کے خلاف 42 سال تک بدستور جاری رکھا ہے میں کہا گیا کہ ایران امریکا کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے ایک غیر معمولی خطرے کی نمائندگی کرتا ہے، پچھلے جنوری میں بائیڈن کے وائٹ ہاس میں داخل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی میں توسیع کی ہے تاہم توقع تھی کہ ایسا کوئی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔بائیڈن کا یہ حکم اس وقت آیا جب ان کی حکومت نے ایران اور یورپی یونین کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور تہران سے نیک نیتی سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔ویانا مذاکرات جو ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بھی ہیں 28 دسمبر کو آسٹریا کے دارالحکومت میں دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں بارہا اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے میں واپسی تبھی ممکن ہو گی جب ایران بھی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں پر عمل درآمد کرے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…