ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے نام ایک خط بھیجا ہے اور اس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق
امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں امیری دیوان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیرشہزادہ منصور بن خالد بن فرحان کا خیرمقدم کیا ہے۔سعودی سفیر نے امیرقطر کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہاللہ تعالی ریاست قطر کے امیر کی حفاظت فرمائیں۔انھوں نے امیرقطر کو سعودی ولی عہد کا خط پہنچایا ہے۔اس موقع پرسعودی سفیرکے اعزاز میں استقبالیے میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور قطری امیری دیوان کے سربراہ شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی بھی موجود تھے۔