منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدرکی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیووائرل،خرابیِ صحت سے متعلق افواہیں دم توڑگئیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے استنبول میں صدر رجب طیب ایردوآن کی نوجوان مردوخواتین کے ایک گروپ کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس سے چندروزپہلے ان کی صحت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پراس وقت پھیل گئیں جب گذشتہ ہفتے ایک سرکاری تقریب میں ان کی بڑی احتیاط سے چلنے کی ویڈیوزٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تھیں، 67 سالہ صدرایردوآن کی صحت کے بارے میں برسوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان کے ایک ڈاکٹرنے2011 میں اس بات کی تردید کی تھی کہ وہ کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ترک صدرنے اسی سال معدے کی لیپروسکوپک سرجری کرائی تھی۔اکتوبر میں بھی ان کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیل گئی تھیں اور اس وقت صدر ایردوآن کے دفترابلاغیات نے ان کی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…