جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شاہ سلمان کی جمعرات کو ملک بھرمیں نماز استسقا کی ہدایت

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کرنے اور باران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 29 ربیع الاول 1443ھ کو ملک بھر میں نماز استستقا کی ادائی کی تاکید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقا کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔ توبہ واستغفار ،ذکر اذکار،صدقات وخیرات، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔خادم الحرمین الشریفین نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اپنے بندوں پر خصوصی فضل وکرم فرماتے ہوئے رحمت کی بارش نازل فرمائے۔خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض علاقوں میں کئی ماہ سے موسم خشک ہے اور لوگ بارش کو ترس گئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…