جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوہفتے میں مکمل گنجائش کے ساتھ کام شروع کردے گا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈادوہفتے میں اپنے بند حصوں کو دوبارہ کھول دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس طرح وہ کووِڈ19 کی وبا کے آغازکے بعد پہلی مرتبہ پوری گنجائش کے ساتھ دوبارہ کام شروع کردے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الامارات ائیرلائن کے

چیئرمین شیخ احمد بن سعید نے دبئی ایئرشو سے دوہفتے قبل ایک پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا ۔دبئی فضائی شو14 نومبر کومنعقد ہوگا۔دبئی کا ہوائی اڈا دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے۔دبئی شہر میں سیاحوں کے عروج کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ سیاحتی موسم آیندہ سال مارچ تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ دبئی ایکسپو2020 اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کررہا ہے، لہذا یہ توقع کی جاتی ہے کہ آیندہ دنوں اورمہینوں میں مزید سیاح اورکرکٹ کے کھیل کے شائقین دبئی کا رخ کریں گے۔شیخ احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارت نے کووِڈ-19کی وبا سے نمٹنے کی مہم میں عوام کی صحت اورفلاح وبہبود کے تحفظ کواولین ترجیح دی ہے اوربحران کے ملکی معیشت پراثرات کو کم سے کم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…