جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

افغان حکومت کے سقوط سے متعلق معلومات چھپانے پر پینٹاگان تنقید کی زد میں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) افغانستان کی تعمیر نو کے امریکی جنرل انسپکٹر جان سوبکو نے امریکی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ وزارتوں کی جانب سے ان معلومات کو چھپایا گیا جو افغانستان میں حکومت کے جلد سقوط اور مختصر عرصے میں ملک پر

طالبان تحریک کے کنٹرول کا پتہ دے رہی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو کے امریکی جنرل انسپکٹر جان سوبکو نے الزام عائد کیا کہ وزارت خارجہ اور پینٹاگان نے اگست کے وسط میں افغان حکومت کے ڈھیر ہو جانے کی وجوہات سمجھنے کے لیے مطلوبہ ضروری معلومات کو کانگریس سے چھپایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل تصویر صرف اسی صورت واضح ہو سکے گی اگر وزارت دفاع اور وزارت خارجہ اس نوعیت کی معلومات پر عائد پابندیاں ختم کر کے اسے رائے عامہ کے سامنے جاری کرنے کی اجازت دیں۔جان سوبکو کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر موجود تقریبا 2400 دستاویزات سے معلومات چھپانے کی بھی کوشش کی جب کہ ان میں سے صرف 4 دستاویزات سے معلومات کا حذف کیا جانا ضروری تھا۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ بعض مواد کے شائع ہونے پر مکمل یا جزوی پابندی عائد کی گئی۔ اس کا مقصد افغانوں اور افغانستان میں شریک تنظیموں کی معلومات کا تحفظ تھا۔ ترجمان کے مطابق صرف ایسی معلومات کو خفیہ رکھا گیا جن سے ان افراد اور تنظیموں کا انکشاف ہو سکتا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…