جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یمن میں عدن کے ہوائی اڈے کے قریب کاربم دھماکہ، 12افراد ہلاک

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی )یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ایک مقامی ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ہوائی اڈے کے بیرونی گیٹ کے سامنے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکا ہوا۔ جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک ہوٹل بھی واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار اور شہری بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ۔سکیورٹی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بہ ظاہر یہ دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔اس حوالے سے عدن کے گورنر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں ابھی تک خاطر خواہ معلومات دستیاب نہیں ملی ہیں۔ عدن ایئرپورٹ کے گیٹ اور اس سے ملحقہ ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔امدادی کارکنوں نے دھماکے کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکتی دیکھی جا سکتی ہے۔ عدن کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دھماکہ ہے۔رواں سال کے آغاز میں حوثی ملیشیا نے عدن ہوائی اڈے پر میزائل حملے کیے تھے جن میں نئی یمنی حکومت کے ایک وفد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں 26 شہری مارے گئے تھے جن میں انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے تین ملازمین اور ایک صحافی شامل تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…