جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

افغان طالبان نے داعش کے تین اغوا کاروں کو ہلاک کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان حکام نے کہاہے کہ ان کی فورسز نے 3 گھنٹے مسلسل لڑائی کے بعد داعش کے مبینہ اغوا کار گروپ کے 3 کارندوں کو ہلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہرات پولیس کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ جھڑپیں افغانستان کے شمالی شہر ہرات میں ہوئیں جب نئی طالبان حکومت کی

فورسز نے بلند عمارت میں گینگ کو گھیر لیا۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے تصادم کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔پولیس نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران داعش کے 3 اراکین ہلاک جبکہ طالبان فورسز کے 2 سپاہی زخمی ہوئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ جھڑپوں کے دوران ایک ملزم کو غیر مسلح ہونے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔فوٹیج میں جھڑپوں کے دوران طالبان کو علاقے میں فتح حاصل کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تصادم کے بعد 3 ہلاک ملزمان کو پک اپ ٹرک کے پیچھے ڈال کر موٹر سائیکل سوار حمایتیوں نے جشن منایا۔وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ٹوئٹ کیا کہ ہلاک ہونے والے داعش خراسان ( آئی ایس ۔ کے)کے تینوں اراکین صوبہ ہرات میں اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی فورسز نے انہیں گھیرلیا اور فائرنگ شروع کی،تاہم سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…