بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سوڈان میںفوج نے متعدد وزراء گرفتارکرلیے ، خرطوم میں سیکورٹی الرٹ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

خرطوم(این این آئی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پیر کو علی الصبح سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی دیکھی گئی۔ اس دوران انٹرنیٹ اور فون سروس منقطع کر دی گئی۔وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کے متعدد وزرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک نامعلوم عسکری فورس نے چار وزرا کے علاوہ خود مختار کونسل کے شہری رکن محمد الفکی کو بھی حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

گرفتار ہونے والوں میں کابینہ کے امور کے وزیر خالد عمر یوسف، وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ فیصل محمد صالح اور وزیر صنعت ابراہیم الشیخ کے علاوہ 3 سیاسی جماعتوں کے ذمے داران بھی شامل ہیں۔ یہ جماعتیں سوڈانی کانگریس پارٹی، البعث العربی پارٹی اور یونینسٹ ایسوسی ایشن ہیں۔ادھر یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے گھر کا محاصرہ کیے جانے کے بعد انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ العربیہ کی نامہ نگار کے مطابق حمدوک کی رہائش گاہ کے سامنے عسکری نفری دیکھی جا رہی ہے۔فیس بک پر سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن کی جانب سے کال دی گئی کہ حکومت اور سول اتھارٹی کی حمایت میں عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں اس طرح کی خبروں کی تصدیق کی کہ اقتدار پر قبضے کے لیے عسکری نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی فوجی انقلاب کا مقابلہ کرنے کے لیے سوڈان کے تمام شہروں میں عوام باہر نکل آئیں۔بعد ازاں دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں پر غصے میں بپھرے ہوئے درجنوں احتجاجیوں کو دیکھا گیا۔ یہ لوگ وزرا کی گرفتاری کی مذمت کر رہے تھے۔ مشتعل افراد نے ٹائر بھی جلائے۔عرب ٹی وی نے حالیہ جاری نقل و حرکت کو شہری حکومت کا تختہ الٹنے جیسا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان آج کسی وقت بیان جاری کریں گے جس میں ملک کے موجودہ حالات کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔واضح رہے کہ تازہ ترین گرفتاریاں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور عبدالفتاح البرہان کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہیں۔ ملاقات میں براعظم افریقہ کے لیے امریکی ایلچی جیفری ویلٹمین کی تجاویز زیر بحث آئیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر میں انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد سے حکومت میں شامل شہری اور عسکری حکام کے بیچ تنا میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…