اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سبزہ بحالی کے لیے کھڑکی خطرناک حد تک تنگ ہوچکی ہے،شہزادہ چارلس

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ سبزے کی بحالی (گرین ریکوری)کے لیے کھڑکی خطرناک حد تک تنگ ہوچکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شہزادہ چارلس نے کہا کہ گلاسگو میں اکتوبر کے آخرمیں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں قومی سطح پرواضح بیس لائنز کے تعین اورخالص صفراخراج کے اہداف کے حصول میں

رہ نمائی ملے گی۔شہزادہ چارلس نے کہا کہ بالآخر بہت طویل عرصے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کا نقصان دنیا کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل واضح عالمی چیلنج ٹھہرے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کروناوائرس کی جاری وبا نیاس بات کو بھی اجاگرکیا ہے کہ انسانی صحت، کر ارض کی صحت اور معاشی صحت بنیادی طورپرایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اب ہمارے پاس مواقع کی ایک خطرناک حد تک تنگ کھڑکی ہے جس میں ہمیں پائیدارمستقبل کی بنیاد رکھتے ہوئے سبزے کی بحالی کا عمل تیز کرناہے۔انھوں نے کہاکہ مشرقِ اوسط میں موجودہ آب و ہوا قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں قریبا 1 سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہے اور مستقبل میں خاص طورپرسال کے گرم ترین اوقات میں اس عالمی حدت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ زیادہ درجہ حرارت کے خطے کے لوگوں اورماحولیات پرگہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے یا پہلے ہی ان پر گہرااثرپڑ رہا ہے۔نیزاس بات کا خطرہ ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پانی اور توانائی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔لیکن ہم پہلے ہی اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے حقیقی پیش رفت دیکھ رہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ سعودی سبزاقدام اورمشرق اوسط سبز اقدام سے کارب کے اخراج کو صفر تک لانے کے اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت ہوگی۔انھوں نے نشان دہی کی کہ توانائی کے انتقال میں مملکت کی عالمی قیادت انتہائی اہم ہے۔زمینی سطح پرعملی منصوبے سبزمعیشت کی تبدیلی لانے والی صلاحیت کو زندہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ خطے کو ہرسال ریت کے طوفانوں سے 13 ارب ڈالر کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ علاقے میں اربوں درخت لگانے کے اقدام سے آیندہ نسلوں کے فائدے کے لیے فی الواقع مثبت اثرات مرتب ہوں گے



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…