ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکا کے اعلی ترین سفارت کاروں کے مابین واشنگٹن میں سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چیت امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد اسرائیل اور مشرق وسطی کی دیگر ریاستوں کے مابین معمول کے
تعلقات کے قیام کے عمل میں توسیع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں ایران کی وجہ سے پائی جانے والی تشویش ایک اہم موضوع ہو گی۔ اس مکالمت کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیڈ اور ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے علیحدہ علیحدہ مشاورت اور پھر ایک مشترکہ ملاقات بھی کریں گے۔