ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے پہلی بار ایک مسجد نامزد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانیہ کے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد کو نامزد کردیا گیا ، ایوارڈ کے فاتح کا اعلان آج(جمعرات کو) کیا جائے گا۔عر ب ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ اِسٹرلنگ پرائز کے لیے پہلی بار ایک مسجد کو نامزد کیا گیا

، لکڑی کے ڈھانچے پر تیار کی گئی کیمبرج سینٹرل مسجد گرین اینیرجی پر زیادہ انحصار کر نے والی یورپ کی پہلی ایکو فرینڈلی مسجد ہے۔جدید طرز تعمیر پر بنی خوبصورت مسجد کا ڈیزائن اسلامی اور انگریزی تعمیراتی روایات کا حسین امتزاج ہے، اس مسجد کی تعمیر پر تقریبا 2 کروڑ برطانوی پانڈز خرچ ہوئے۔مسجد میں ایک ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس مسجد کو 24 اپریل 2019 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔مسجد کو بہترین فن تعمیرکے باعث مسجد کو اسٹرلنگ پرائز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، یہ ایوارڈ رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی طرف سے دیا جاتا ہے، ایوارڈ کے فاتح کا اعلان کل کیا جائے گا۔ایوارڈ کے لیے نامزد کردہ پانچ دیگر عمارتوں میں ٹینٹجیل کیسل فٹ برج شامل ہیں۔ ونڈرمیر جیٹی میوزیم کنگسٹن، یونیورسٹی لندن ٹان ہاس، کلیدی ورکر ہاسنگ ، ایڈنگٹن ، کیمبرج اور 15 کلرکن ویل بند۔جیوری ممبران نے تسلیم کیا کہ ان منصوبوں کا ایک وژن ہے، جو ڈیزائن کے تمام پہلوں میں جھلکتا ہے، وہ آرکیٹیکچرل اور تصوراتی امنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ مالکان اور ان کے زائرین دونوں کو خوشی دیتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…