سعودی عرب ، مختلف ثقافتی شعبوں میں 77 طلبہ کے لیے وظائف

13  اکتوبر‬‮  2021

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کے تحت 77 طلبا اور طالبات کے چوتھے گروپ کواسکالرشپ پربیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 38 فیصد

طلبا اور 62 فیصد طالبات ہیں۔ ان میں سیگریجوایشن کی ڈگری کے لیے ایپلائی کرنے والوں کا تناسب 56 فیصد اور ماسٹر ڈگری کیلیے اسکالرشپ پر جانے والوں کا تناسب 44 فیصد ہے۔سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی طرف سے طلبہ کو اسکالرشپ جاری کرنے کا یہ چوتھا گروپ ہے۔ ان طلبہ کو ادب ،لسانیات ، فیشن ڈیزائن ، فلم سازی ، بصری فنون ، آثار قدیمہ ، تھیٹر ، ککنگ، لائبریریوں ، عجائب گھروں ، فن تعمیر اور موسیقی کے شعبوں میں اسکالرشپ دیے گئے ہیں۔ان طلبہ کو معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں بھیجا گیا ہے۔ ان اداروں میں رائل ہولوے (یونیورسٹی آف لندن)، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی ، برک بیک کالج (یونیورسٹی آف لندن)، امریکا میں پراٹ انسٹی ٹیوٹ ، گولڈ اسمتھ کالج (لندن یونیورسٹی)، انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن ، مانچسٹر سکول آف آرٹ آرکیٹیکچرل ، کوئین میری یونیورسٹی ، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ، پنسلوانیا یونیورسٹی ، ککنگ انسٹی ٹیوٹ آف امریکا اور انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اینڈ افریقی اسٹڈیزشامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی طرف سے اس نوعیت کا یہ چوتھا گروپ ہے جسے اسکالرشپ پر بیرون ملک کے تعلیمی اداروں میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس سے قبل تین مختلف گروپ اسکالر شپ کے تحت بیرون ملک جا چکے ہیں۔ پہلے گروپ میں 79 طلبا اور طالبات، دوسرے گروپ میں 149 اور تیسرے گروپ 359 طلبا اور طالبات کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…