امارات میںسماجی ترقی مرتکز290 ارب درہم کے 4 سالہ وفاقی بجٹ کا اعلان

13  اکتوبر‬‮  2021

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کابینہ کے اجلاس میں اگلے چار سال کے لیے وفاقی بجٹ کا اعلان کیا ہے۔سماجی ترقی مرتکز اس بجٹ کا حجم 290 ارب درہم (79 ارب ڈالر)ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

شیخ محمد بن راشد کے زیرصدارت اس اجلاس میں کابینہ نے 2022 میں مجموعی طورپر 58.9 ارب درہم (16 ارب ڈالر)کے اخراجات کی منظوری دی ہے۔ 2022 کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ 41.2 فی صدترقیاتی اور سماجی شعبے کی ترقی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ان میں سے تعلیم 16.3 فی صد ، سماجی ترقی 6 فی صد ، صحت 8.4 فی صد ، پنشن 8.2 فی صد اور 2.6 فی صدرقوم دیگر خدمات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بجٹ کا قریبا 3.8 فی صد بنیادی ڈھانچے اورمالیاتی وسائل کے شعبے کے لیے مختص کیا گیا ہے،کابینہ نے یواے ای کے نائب وزیراعظم ، وزیرخزانہ اور دبئی کے نائب حاکم شیخ مکتوم بن محمد بن راشد کوجنرل بجٹ کمیٹی کاچیئرمین اورفیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقررکرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ملک نے کووِڈ-19 کی وبا پرقابوپا لیا ہے اور اب وہ معمول کے حالات کی واپسی کا اعلان کرتا ہے۔انھوں نے متحدہ عرب امارات میں بتدریج بحالی کے آثار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اقتصادی معاونت کے پروگرام کا خاتمہ شروع کردیا ہے۔ یہ پروگرام کروناوائرس کی وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔یو اے ای دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کرونا وائرس سے بچا کے لیے بھرپورطریقے سے ویکسین لگانے کی مہم چلائی گئی ہے۔اب تک ملک میں ویکسین کی دوکروڑ پانچ لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ یو اے ای میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد خاصی گھٹ چکی ہے اور گذشتہ کئی ہفتوں سے روزانہ دوسو سے بھی کم کیس ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…