خلیجی ممالک کیساتھ خصوصی تعلقات چاہتے ہیں، طالبان حکومت

12  اکتوبر‬‮  2021

کابل(این این آئی )طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دوحا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے افغانستان پرغیرملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتے ہیں تاہم کسی فریق کی طرف سے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطرمیں امریکی وفد سے حالیہ ملاقات مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔متقی نے امریکی وفد سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخائر پرعائد پابندی ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے مابین “ایک نیا صفحہ کھولنے” پر تبادلہ خیال کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…