پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویکسی نیشن مہم کے بعد مسجد حرام میں زمزم کے کولر لوٹ آئے،حرمین شریفین انتظامیہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کرونا وبا کے باعث مسجد حرام میں زمزم کے کولر رکھنے کا عمل بھی متاثر ہوا تھا مگر اب کرونا ویکسی نیشن مہم کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس لیے مسجد حرام میں فراہمی آب انتظامیہ نے زمزم کے کولر مسجد حرام میں واپس رکھنا شروع کر دئیے تاہم ان کولروں سے زمزم حاصل کرتے وقت

صحت کے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد حرام میں سنگ مرمر کے 155 مشربیے اور 20 ہزارچھوٹے زمزم کولر دوبارہ مسجد میں رکھے گئے ۔مسجد حرام میں فیلڈ سروسز امور کے سیکرٹری محمد الجابری نے بتایا کہ مقامی اور غیر ملکی باشندوں کو ویکسین لگوائے جانے کے بعد زمزم کے کولر اور پانی کی ٹینکیاں مسجد حرام میں لائی گئیں۔ ان کولروں سے زمزم لینے کے لیے ایس اوپیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مسجد حرام میں سنگ مرمر کے 97 مشربیے دوبارہ اپریٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان میں 48 مشربیے گرائونڈ فلور کے ستونوں کے ساتھ نصب ہیں۔مبارک زمزم کے لیے کل 145 مشربیے ہیں جب کی مسجد حرام کے صحن میں ان کی تعداد 10 ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کی پہلی، دوسری منزلوں اور دوسری توسیع میں تیار ہونے والے مسعی میں نئے واٹر کولر اور زمزم کولر نصب کیے جا رہے ہیں۔ یہ کولر مسجد حرام کے بیڈ روم، اس کے شمالی صحن اور دیگر مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں۔ فائبر گلاس کے کولروں کی جگہ سنگ مرمر کے کولر رکھے گئے ہیں۔الجابری نے بتایا کہ مسجد حرام میں زمزم کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے چھوٹے کولروں کی تعداد 20 ہزار ہے جب کہ مجموعی طور پر روزانہ 1633030 مکعب میٹر پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد حرام میں فراہمی آب کے لیے چوبیس گھنٹے 126 ملازمین اور رضا کار سرگرم عمل ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…