ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی ریلوے کمپنی سارکے اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اتوار 10 اکتوبر سے مملکت میں ٹرین کا سفر کرنے یا سارکے زیر انتظام تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر عمل شروع ہو جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ریلوے نے اپنی ٹویٹ میں تمام صارفین کو مطلع کیا ہے کہ
اتوار 10 اکتوبر (2021) کی صبح 6 بجے سے ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط لازم ہو گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت داخلہ اعلان کر چکی ہے کہ 10 اکتوبر سے طیاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے اور تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں مکمل کرنے کی شرط لازم ہو گی۔