اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آذربائیجان نے باکومیں ایرانی سپریم لیڈرکے ایلچی کے دفتراور مسجدکوبند کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو(این این آئی)جمہوریہ آذربائیجان نے دارالحکومت باکو میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے وابستہ مسجد اور ان کے ایلچی کے دفتر،دونوں کو بند کردیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آذری حکام نے علی خامنہ ای کے نمایندے علیاکبراجاق نژاد کے

دفتراورمسجد کو سر بہ مہرکردیا ہے لیکن ایجنسی نے مزید تفصیل نہیں بتائی ۔علیاکبراجاق نژاد کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق وہ 1996سے باکو میں ایرانی سپریم لیڈر کے ایلچی کے طورپرکام کررہے ہیں اور ان کا دفتر مسجد کے اندر ہی واقع ہے۔آذربائیجان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان ایسخان زاہدوف نے ایک بیان میں کہا کہ باکو میں مختلف مقامات میں کووِڈ19 کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،اس کے پیش نظر(مسجد اوردفتر کی)بندش کا اقدام ضروری ہوگیا تھا۔ترجمان نے واضح کیا کہ مسجد کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ۔باکومیں ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سفارتی چینلوں سے اس معاملہ کی پیروی کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آذری حکام نے اس اقدام کے بارے میں ہمیں پیشگی خبردارنہیں کیا تھا۔ایران اورآذربائیجان کے درمیان پہلے ہی گذشتہ ہفتے کے دوران میں دوطرفہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔آذری صدرالہام علیوف نے گذشتہ ہفتے ایران کو اپنے ملک کی سرحد کے نزدیک بری فوج کی مشق کے اعلان پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…