ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ابوظبی،ویکسین لگوانے کی شرح کی بنیاد پراسکولوں کودوبارہ کھولنے کا اعلان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے ویکسین لگوانے کی شرح کی بنیاد پراسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نیا مرحلہ وارنظام شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی کے میڈیا دفتر(اے ڈی ایم او)نے خبر دی کہ ایمرجنسی،کرائسس اورڈیزاسٹرزکمیٹی نے امارت میں اسکولوں کوکرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے

نافذالعمل اقدامات میں نرمی اور ویکسی نیشن کی شرح کی بنیاد پرمعمول کی تدریسی سرگرمیوں میں واپسی کے لیے بلیواسکول اقدام کی منظوری دیدی ہے۔بلیواسکول اقدام پر موجودہ تعلیمی سال کی دوسری مدت میں عمل درآمد کیا جائے گا۔اس کے تحت جن اسکولوں میں طلبہ اور عملہ کو ویکسین لگانے کی شرح زیادہ ہوگی،انھیں بتدریج اقدامات میں نرمی کی اجازت دی جائے گی۔نئے اقدامات میں سماجی فاصلے کے تقاضے کی پاسداری میں کمی، ماسک پہننے کے پروٹوکول میں نرمی،کمر جماعت اور اسکول ٹرانسپورٹ کی طلبہ کی گنجائش میں اضافہ اورغیر نصابی سرگرمیوں کی طرف واپسی اور میدانی دورے شامل ہوں گے۔ابوظبی کے میڈیا دفتر کے مطابق اس اقدام میں ویکسی نیشن کوبحالی کا کلیدی راستہقرار دیا گیا ہے۔شفافیت پرمکررزوردیا گیا ہے اور اسکول میں طلبہ کے سیکھنے اور سماجی تجربے کی اہمیت کوتسلیم کیا گیا ہے۔میڈیا دفاترنے کہا کہ بچے ابوظبی بھر میں قائم بہت سے مراکز میں کووِڈ19 کی ویکسین مفت لگواسکتے ہیں۔ان میں اے ڈی این ای سی میں بچوں کے لیے وقف ویکسی نیشن سنٹر بھی شامل ہے۔ فائزر۔بائیواین ٹیک کی ویکسین 12 سال یا اس سے زیادہ عمرکے بچوں کے لیے دستیاب ہیاورسائنوفارم ویکسین 3 سال یا اس سے زیادہ عمرکے بچوں کے لیے دستیاب ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…