ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں برطانیہ کا کردار تھا،برطانوی اخبارکاانکشاف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی اخبارنے ایرانی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں برطانیہ کے ممکنہ کردار کا انکشاف کیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی فضائیہ کی انٹیلی جنس کا اڈہ سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کارروائی میں شریک تھا۔تاہم اخبار کا کہناتھا کہ

برطانوی ذمے داران نے اس امر پر تبصرے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ حملے میں تہران نواز عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بھی مارا گیا تھا۔برطانوی روئل ایئرفورس کے زیر انتظام فضائی اڈہ برطانوی قومی سلامتی کی ایجنسی کے تحت کام کرنے والا سب سے بڑا بیرونی اڈہ ہے۔ یہاں 600 امریکی اور 500 برطانوی کام کرتے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی اڈے نے روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی لاکھوں ای میلز اور فون کالز سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ یہ ڈیٹا اس انٹیلی جنس معلومات کو جمع کرنے میں مدد گار ثابت ہوا جو ممکنہ طور پر سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کارروائی میں بھی استعمال کیا گیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کارروائی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی کے بعد دنیا بہتر ہو جائے گی۔ایرانی القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی مشرق وسطی میں ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کا دست راس شمار ہوتا تھا۔ اس پر کئی عرب ممالک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام بھی تھا۔ سلیمانی نے شام اور عراق میں مسلح ملیشیائیں بنائیں اور یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی ملزم ٹھہرایا گیا۔ واشنگٹن نے اسے دہشت گردی سے متعلق اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…