برسلز(این این آئی)یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلی ترجمان جوسیپ بورل نے کہاہے کہ یورپی یونین یمن میں فائر بندی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر فریقوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ٹویٹ میں انہوں نے ریاض کے دورے کے دوران میں یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی سے ملاقات کا حوالہ دیا۔ بورل نے یمنی حکومت کے
ایک بار پھر سے عدن سے کام شروع کرنے کے حوالے سے یورپی یونین کی سپورٹ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین یمنی عوام کی بھی انسانی مدد کر رہی ہے جس کی انہیں شدید ضرورت ہے۔جوسیپ بورل نے بتایا کہ انھوں نے افغانستان اور یمن کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنے کو تیار ہے۔