ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دبئی کے سرکاری ملازمین کوایکسپو2020 کی سیرکے لیے 6 دن کی باتنخواہ چھٹی ملے گی

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد آلِ مکتوم نے امارت میں سرکاری ملازمین کو چھ دن کی خصوصی باتنخواہ چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران میں وہ ایکسپو2020 دبئی کی سیرکرسکیں گے۔سرکاری ملازمین اس چھ روزہ چھٹی کو ایکسپو 2020 کے چھے ماہ کے دورانیے میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ نمائش یکم اکتوبر2021 سے31 مارچ 2022 تک

جاری رہے گی۔اس کا موضوع اذہان کا رابطہ، مستقبل کی تخلیق ہے۔یواے ای کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کو کل چھے دن کی چھٹی ملے گی اور اس کو وہ یکم اکتوبر کے بعد 31 مارچ 2022 تک نمائش کے دوران میں کسی بھی وقت استعمال کر سکیں گے۔ان چھٹیوں میں سرکاری ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ نمائش کا دورہ کرسکیں گے اور نمائش میں موجود مختلف عالمی مصنوعات کو دیکھ اور خرید کرسکیں گے۔دبئی کے ولی عہد نے کہاکہ ایکسپو2020 ایک اہم تقریب ہوگی جو دنیا کومتحد کرے گی اور دنیا بھر سے متنوع ثقافتوں، علم کے دھاروں، تخلیقی نقطہ نظر اور اختراعات کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ذہنوں کو جوڑنا اورایک روشن نیا مستقبل تخلیق کرنا ہے،نیز اس نمائش سے ایسے مثبت نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جن سے دنیا کو فائدہ پہنچے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیمیں تازہ عالمی پیش رفت سے آگاہ رہیں اوردنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تخلیقی خیالات سے آگاہ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ملازمین کو اس نمائش میں دکھائے جانے والے کامیاب تجربات اورخیالات سے سبق سیکھنے کا موقع ملے گا۔اس سے نئی حکمت عملیوں کو وضع کرنے میں مدد ملے گی اوریہ عوامل اگلے 50 سال میں متحدہ عرب امارات کے خواہشات پر مبنی اہداف کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شاندارمستقبل تخلیق کرنے کا ایک غیرمعمولی موقع ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیمیں بہترین حل کے لیے کامیاب عالمی منصوبوں سینئی بصیرت حاصل کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…