ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کا عسیر ریجن کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے حکمت عملی کا اعلان

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر ریجن کو عالمی سیاحتی حب بنانے اور سالانہ ایک کروڑ سیاح لانے کی حکمت عملی جاری کی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر ریجن کو جدید ترین علاقے میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اور اقتصادی وترقیاتی امور کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پورے علاقے کو جدید شکل میں مکمل ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔ 50 ارب ریال کا سرمایہ لگانے کا منصوبہ ہے۔ مختلف قسم کے منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔ اہم منصوبوں کو فنڈ فراہم کیے جائیں گے۔عسیر کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر سیاحوں کے لیے پرکشش سینٹر قائم ہوں گے۔ ان کی بدولت عسیر سال بھر بین الاقوامی سیاحوں کا مرکز بن جائے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عسیر حکمت عملی کے اجرا کا مقصد یہ ہے کہ پورا علاقہ سال بھر دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بنا رہے۔ مملکت کے اندر اور باہر سے 2030 تک یہاں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آنے لگیں۔عسیر کا علاقہ زبردست سیاحتی عناصر سے مالا مال ہے- ان سب سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور یہاں معیاری سیاحتی منصوبے نافذ ہوں گے،یہاں کے ثقافتی اور تاریخی خزانے اجاگر کیے جائیں گے،سعودی ولی عہد نے کہا کہ عسیر میں سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا ان سب کی حصہ داری سے زبردست اقتصادی سرگرمیاں ہوں گی۔ سیاحت اور ثقافت کے کردار کو فروغ دیا جائے گا۔ سیاحتی سرمایہ کاری میں سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عسیر حکمت عملی پر عمل درآمد سے 2030 تک نئی اسامیاں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ زندگی کا معیار بلند ہوگا۔ بنیادی خدمات اور بنیادی ڈھانچہ عمدہ ہو گا۔ مواصلات، صحت اور ٹرانسپورٹ وغیرہ سب عصری ہوں گی۔گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے عسیر ریجن اور اس کے باشندوں سے مسلسل غیر معمولی دلچسپی لینے اور عسیر ڈیولپمنٹ حکمت عملی جاری کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…