ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے مملکت کے علاقے الجوف میں کرونا کے خطرات کی وجہ سے خالی کرائی گئی ایک مسجد کو جراثیم کش اسپرے اور سینی ٹائزئنگ کے بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں 2031 مساجد کو 230 ایام کے دوران صحت کی احتیاطی تدابیر کے مطابق اسپرے کرنے کے بعد
نمازیوں کے لیے کھولا جا چکا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کو بند کرنے اور اس میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا مقصد نمازیوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ بیان میں مساجد انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نمازوں کے اوقات میں صحت کے ایس اوپیز پر سختی کیساتھ عمل درآمد کرائیں۔ تمام نمازیوں کو جائے نمازیں گھروں سے لانے کی تاکید کریں، مسجد میں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپے کی پابندی کرائیں۔