اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب،60سال سے زایدعمرافراد کو تیسری خوراک لگانے کا اعلان

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زایدعمر کے افراد کوتقویت کے طور پر کووِڈ19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے

مملکت میں کووِڈ19 کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ۔وزارت کے ایک بیان کے مطابق کروناوائرس کا شکار مزید78 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 536028 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔ڈاکٹرالعبدالعالی نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں کروناوائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔ان کا اشارہ اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی جانب تھا جن کی تعداد اب ایک سو سے بھی کم رہ گئی ہے۔انھوں نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ کووڈ19 کی منظورشدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔مملکت میں اب تک کرونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی کل تعداد 546985 ہوچکی ہے جبکہ مملکت میں اموات کی کل تعداد 8704 ہوگئی ہے۔اس وقت کروناوائرس کے تشویش ناک کیسوں کی تعداد244 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…